Gold

سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے، آج سونا 2300 روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ 2300 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 64 ہزار روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 1972 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 26 ہزار 337 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالرز کے اضافے سے 2524 ڈالرز فی اونس ہے۔