Sindh

سندھ میں پیدائشی سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کرنے کی منظوری دیدی گئی

سندھ میں پیدائشی سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ 

اس سلسلے میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔ 

اپنے پیغام میں شرجیل میمن نے بتایا کہ سندھ کابینہ نے پیدائشی سرٹیفکٹ کی فیس ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔