Virus

بیرون ملک سے آئے مسافر میں منکی پاکس کی علامات

بیرون ملک سے کراچی آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکریننگ کے دوران مسافر میں منکی پاکس کی علامات پائی گئی ہیں۔

مسافر کو سندھ حکومت کے انفیکشن ڈیزیز اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

مسافر میں منکی پاکس علامات پر پی آئی اے کے طیارے کو ڈس انفیکٹ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ہیلتھ امیگریشن کاؤنٹر اور کنوینر بیلٹ کو بھی اسپرے کر کے ڈس انفیکٹ کر دیا گیا ہے۔