سونے کی فی تولہ قیمت میں دو ہزار روپے کا اضافہ

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت22ڈالر کے اضافے سے 2748ڈالر کی سطح پر آگئی۔ 

اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کے اضافے سے 284300روپے کی سطح پر آگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بھی 1714روپے کے اضافے سے 243741روپے کی سطح پر آگئی۔ 

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350روپے کی سطح پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔