سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 2739 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی پیر کے روز 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی آنے سے نئی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 400 روپے ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 771 روپے کمی سے نئی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 970 روپے ہوگئی۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ اسی طرح فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔