کراچی میں فٹبال کوچ کی گولی لگی لاش ملی

 ڈیفنس توحید کمرشل ایریا میں فلیٹ سے کے ایم سی کے فٹبال کے کوچ تین روز پرانی گولی لگی لاش ملی ہے،مقتول 3 بچوں کا باپ تھا پولیس نے مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق منگل کی علی الصبح کلفٹن تھانے کے علاقے ڈینفس فیزفائیواسٹریٹ 28 توحید کمرشل ایریا میں واقع فلیٹ سے ایک شخص کی گولی لگی 3 روز لاش ملی ہے۔

مقتول کی شناخت 65 سالہ غنی الرحمن ولد گل ایمان کے نام سے کی گئی ، جو شاہ رسول کالونی کا رہائشی اور تین بچوں کا باپ تھا۔

مقتول کے ایم سی کے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں بطور فٹبال کوچ ملازمت کرتا تھا۔ ایس ایچ اوکلفٹن اعظم راجپرکے مطابق26 اکتوبرکی صبح سے گھرسے نکل کرکہیں چلے گئے تھے اورپھرواپس نہیں لوٹے،مقتول کے بیٹے کی جانب سے بوٹ بیسن تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی۔