Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, class '' not found in /home/citynews021pk/public_html/wp-includes/class-wp-hook.php on line 324
نجی اسپتال کی لیبارٹری میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار - CityNews021

Warning: sprintf(): Too few arguments in /home/citynews021pk/public_html/wp-content/themes/localnews/inc/breadcrumb-trail/breadcrumbs.php on line 252

نجی اسپتال کی لیبارٹری میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

ناظم آباد میں نجی اسپتال کی لیبارٹری میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

شاہین فورس اور ناظم آباد پولیس کے اہل کاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نجی اسپتال کی لیبارٹری میں ڈکیتی کرنے والے 2ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی۔

ناظم آباد تھانے کی حدود میں واقع عباسی شہید اسپتال کے قریب مسلح ڈکیتوں نے نجی اسپتال کی لیبارٹری میں ڈکیتی کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق اتوار کی علی الصبح ناظم آباد نمبر 3  میں  2 ڈکیت نجی اسپتال کی لیبارٹری گھس گئے اور کیش کاؤنٹر پر موجود عمران نامی ملازم کو یرغمال بنا کرلوٹ مار شروع کردی۔ ملازم کے بروقت الارم سوئچ دبانے پر قریبی موجود ناظم آباد پولیس اور شاہین فورس نے لیبارٹری پہنچ کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ڈکیتوں  کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ڈکیتوں کی شناخت محفوظ خان ولد محمد اشرف خان اور سلیم ولد محمد سعید کے ناموں سے کی گئی۔ گرفتارڈکیتوں کے قبضے سے اسلحہ اورلوٹی ہوئی رقم بھی برآمد کرلی گئی۔ پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔