نیپرا کے بجلی کمپنیوں پر ابتک دو ارب کے جرمانے، کے الیکٹرک 32 کروڑ کے ساتھ سرفہرست

نیپرا کی جانب سے بجلی کمپنیوں کو اب تک کیے گئے جرمانوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، نیپرا نے بجلی کمپنیوں کو اب تک 1 ارب 95 کروڑ 45 لاکھ روپے کے جرمانے کیے، کے الیکٹرک پر 2015ء سے اب تک 32 کروڑ 35 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر مجموعی طور پر 1 ارب 14 کروڑ 90 لاکھ جرمانہ ہوا، بجلی کی ٹرانسمیشن کمپنیوں کو مجموعی طور پر 5 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانہ ہوا، بجلی کی پیداواری کمپنیوں کو مجموعی طور پر 74 کروڑ 95 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر 5 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا۔

نیپرا کے مطابق 2022-23 میں مہلک حادثات کے باعث کیسکو کو ایک کروڑ 25 لاکھ روپے جرمانہ ہوا،ملتان الیکٹرک سپلائی کو 2020 سے 2023 تک 4 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا، آئیسکو کو 2017 سے ابتک 10 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ کیا جا چکا ہے، فیسکو کو 2017 سے ابتک مجموعی طور پر 5 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوا، حیسکو کمپنی کو 2017 سے لے کر ابتک 15 کروڑ 20 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

جرمانوں کی تفصیلات میں مزید بتایا گیا ہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کو رواں مالی سال 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کا جرمانہ ہوا، این ٹی ڈی سی کو 2016 سے گزشتہ مالی سال تک 4 کروڑ 60 لاکھ جرمانہ ہوا، پیداواری کمپنی جینکو ون کو 2018 سے 2020 تک ایک کروڑ 10 لاکھ جرمانہ ہوا، جینکو 2 کو 25 کروڑ ، جینکو 3 کو 3 کروڑ 55 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔