کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکہ کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ۔
حساس تنصیبات پر اضافی سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیاہے جبکہ اہم مقامات پر اسنیپ چیکنگ کی جارہی ہے۔
کینٹ اور سٹی ریلوے اسٹیشن پر بھی سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کردیے گئے ہیں اور مسافروں کی سخت تلاشی لی جارہی ہے جبکہ سادہ لباس اہلکار آنے جانے والوں کی کڑی نگرانی کررہے ہیں