آج سے کراچی کا موسم تبدیل ہونےکی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے کراچی کا موسم تبدیل ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جس سے سردی میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔