مسافر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق، دو زخمی
کورنگی میں تیز رفتار مسافر مزدا کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 کم عمر لڑکے جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق چاروں لڑکے ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے، افسوسناک حادثہ کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے کورنگی پی این ٹی گیٹ نمبر 4 بیلچہ ہوٹل کے قریب پیش آیا، زخمی لڑکوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
جاں بحق ہونے والے کم عمر لڑکوں کی شناخت سبحان ولد مشتاق اور معیز ولد غلام کے ناموں کی گئی، زخمیوں میں عثمان ولد سعید اورزبیر ولد یونس شامل ہیں، جاں بحق اورزخمی نوجوانوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔