انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 90 پیسے کا ہوگیا
تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوگئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت کم ہو گئی ہے۔ ڈالر 4 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔