پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
آج کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 485پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 346 پوائنٹس کی سطح پر آگیا تھا۔
اس کے بعد ہنڈریڈ انڈکیس میں 1385پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی اور بینچ مارک 100 انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 13 ہزار 475 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
بعد ازاں دوپہر کو ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں شدید مندی دیکھی گئی، اسٹاک ایکسچینج میں 21 سو 86 پوائنٹس نیچے آگیا، بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 13ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے آگیا۔