کراچی اور خیرپور میں ٹریفک حادثات،7افراد جاں بحق

کراچی میں نادرن بائی پاس پر کار اور منی ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد چل بسے، خیرپور میں کار اور مزدا میں تصادم سے 5 باراتی جاں بحق ہوگئے۔

شہر قائد میں رواں سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 700 سے تجاوز کرگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق نادرن بائی پاس پاکستان ہوٹل کے قریب منی ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم ہوگیا، حادثے میں جاں بحق نوجوان بلدیہ سوات کالونی کا رہائشی تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کار مکمل تباہ ہوگئی، گاڑی کے پارٹس سڑک پر دور تک پھیل گئے، حادثہ میں زخمی شخص کی شناخت عباس کے نام سے کی گئی۔

ادھر بلدیہ حب ریور روڈ پر ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو روند ڈالا، ڈمپر ڈرائیورفرار ہوگیا، گزشتہ روز سے اب تک مختلف حادثات میں بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس کے مطابق رواں سال اب تک شہر میں 500 سے زائد روڈ حادثات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں 700 سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں، مرنے والے 57 فیصد موٹرسائیکل سوار تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *