کراچی میں شدید سردی کی پیش گوئی

کراچی سمیت سندھ میں آج رات سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق سردی کی نئی لہر کے دوران رات کا درجہ حرارت 4 سے 7 ڈگری تک گرسکتا ہے۔

کراچی میں اتوار اور پیر کو کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری ہونے کا امکان ہے۔ شہر میں خنک اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔ صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *