Police

پولیس وردی پہن کر وارداتیں کرنے والا گرفتار

کراچی میں تیموریہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس وردی پہن کر وارداتیں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے پولیس کی وردی اور پولیس کی نمبر پلیٹ لگی موٹر سائیکل برآمد کی۔ 

ایس ایس پی ضلع وسطی کے مطابق ملزم کی وارداتوں کی سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی حاصل کرلی گئیں۔ 

ایس ایس پی سینٹرل نے مزید کہا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا شروع کر دی گئی ہے۔