ناظم آباد انڈر پاس میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور بتایا کہ مرنے والا شخص ڈاکو ہے جس کے پاس سے 1 پستول بھی ملا ہے جبکہ زخمی دونوں افراد عام شہری ہیں۔

ذیشان صدیقی کے مطابق ہلاک ڈاکو ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل سوار 2 افراد سے انڈر پاس میں لوٹ مار کررہا تھا کہ انڈر پاس کے اوپر سے کسی نے ڈاکو پر فائرنگ کردی جس سے ڈاکو ہلاک ہوگیا اور اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔جبکہ فائرنگ کی زد میں 2 شہری بھی آگئے، فائرنگ کرنے والا شخص فرار ہوگیا۔

ہلاک ڈاکو کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ زخمیوں کی شناخت قدیر اور ایان کے نام سے ہوئی جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، ڈاکوؤں پر فائرنگ کرنے والے شخص کو پولیس تلاش کررہی ہے۔