کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی

گلستان جوہر، سرجانی ٹاؤن، اسکیم 33، ہاکس بے، بلدیہ، ماڑی پور اور ناظم آباد میں بھی بوندا باندی ہوئی۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مغربی ہواؤں سے بلوچستان میں بننے والے بادل کی باقیات کراچی پہنچیں، آج اور کل بھی مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا مزید کہنا ہے کہ اسی دوران شہر میں تیز ہوائیں بھی چلنےکی توقع ہے۔