murad ali shah

وزیراعلیٰ سندھ کا بغیر ٹریننگ گارڈز کو اسلحہ دینے والی کمپینوں کیخلاف کارروائی کا حکم

کراچی میں پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے لڑکے کی ہلاکت کا وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا ہے۔

 وزیراعلی سندھ نے ہدایت دی ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے رپورٹ پیش کی جائے، اس طرح کے واقعات تکلیف دہ اور ناقابل برداشت ہیں۔

واضح رہے کہ نارتھ کراچی میں گزشتہ روز سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کچرا چننے والا نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا، پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

نارتھ کراچی الیون اے میں جمعے کے روز معمولی سی تکرار کے دوران سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کچرا چننے والا نوجوان شدید زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں دم توڑ گیا۔

واردات کا مقدمہ 17 سالہ مقتول صمد کے والد محمد عوض کی مدعیت میں تھانہ سر سید میں درج کرلیا گیا۔