Utility Store

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سیکڑوں سیکیورٹی گارڈز کو فارغ کردیا

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے اضافی اخراجات کم کرنے کےلیےاقدامات کا آغاز کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سیکڑوں سیکیورٹی گارڈز کو فارغ کر دیا، یوٹیلیٹی اسٹورز نے سیکیورٹی کمپنی کے ساتھ گارڈز کی خدمات کا معاہدہ ختم کر دیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز نے سوئپر، لوڈرز، پیکنگ لیبرز بھی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا،  گارڈز، لوڈرز، پیکنگ لیبرز کا کام ڈیلی ویجرز سے لیا جائے گا۔

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ کارپوریشن کے ڈیلی ویجرز، مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کو تحفظ دیا جائے گا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز نے 500 سے زائد سیکیورٹی گارڈز کی خدمات واپس کی ہیں، اقدام سے کارپوریشن کےکروڑوں روپے کے اضافی اخراجات کم ہوں گے۔