Petrol

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد تک کی بڑی کمی ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودے 70 ڈالر فی بیرل میں دستیاب ہیں جبکہ برینٹ 73 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ اس وقت تیل کی قیمتیں 9 ماہ کی کم ترین سطح پر موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تیل کی قیمت میں کمی امریکا اور چین میں کھپت سے متعلق خدشات پر ہوئیں۔