Shahbaz Sharif

5 سال میں آئی ٹی برآمدات کا 25 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرنا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی سطح اور پاکستان میں گوگل کی خدمات لائق تحسین ہیں، نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور انھیں بااختیار بنانے کےلیے وسائل فراہم کرنا ہوں گے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ 5 سال میں آئی ٹی برآمدات کا 25 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرنا ہے، فری لانسرز کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ نئے سیکریٹری آئی ٹی کی تقرری کا عمل شفاف طریقے سے ہوا، آئندہ 5 سال میں آئی ٹی برآمدات کا 25 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرنا ہے، گورننس کو پیپر لیس بنانے اور ڈیجیٹائزیشن سے متعلق تجاویز دی جائیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن سے کرپشن کا خاتمہ، محصولات میں اضافہ اور وسائل کامؤثر استعمال یقینی ہوگا، فری لانسرز کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے ہیں، آپ مجھے پلان دیں تاکہ ہم مل بیٹھ کر حکمت عملی طے کریں۔