Pakistan Stock Exchange

اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا، 409 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹس سامنے آئی ہیں جن کے مطابق حصص مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 409 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 897 پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 1 ہزار 13 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 79 ہزار 254 جبکہ کم ترین سطح 78 ہزار 240 رہی۔

حصص بازار میں گزشتہ 1 ہفتے میں 3 ارب 37 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔