Pakistan Stock Exchange

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 315 پوائنٹس اضافے سے 79 ہزار 333 پر بند

آئی ایم ایف معاہدے پر پیشرفت اور شرح سود میں کمی پر مارکیٹ کا مثبت ردعمل نظر آیا۔ انڈیکس 22 جولائی کے بعد 80 ہزار ہوا۔ کاروباری حجم رواں سال 8 مئی کے بعد بلند ترین رہا۔

شرح سود میں دو فیصد کمی اور 25 ستمبر کو آئی ایم ایف بورڈ اجلاس میں پاکستان کے 7 ارب ڈالر پروگرام کی متوقع منظوری کی خبروں پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 100 انڈیکس کے ایک ہزار پوائنٹس اضافے سے ہوا۔