Sindh High Court

سندھ ہائیکورٹ: دودھ کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست عید کے بعد مقرر

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے لیے ڈیری فارمرز کی درخواست پر فوری سماعت کی استدعا منظور کر لی گئی۔

عدالت نے درخواست کی سماعت آئند عیدالاضحٰی کی تعطیلات کے بعد مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

شہری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ڈیری فارمرز کے لیے دودھ کی قیمت 180 لیٹر مقرر کی گئی ہے، اس قیمت پر دودھ فروخت کرنے سے بڑا نقصان ہو رہا ہے۔

درخواست گزار نے کہا ہے کہ کمشنر کراچی نے تمام اداروں کی رپورٹ مسترد کر کے اپنا فیصلہ دے دیا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ ڈیری فارمرز کے لیے دودھ کی قیمت 229 روپے لیٹر مقرر کی جائے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ریٹ کم ہونے کی وجہ سے ہمارا 25 فیصد کاروبار بند ہو گیا ہے۔