قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کو اہم ترین مشن قرار دے دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ پرفارمنس کے حوالے سے چیئرمین محسن نقوی نے مشاورت کا آغاز کر دیا۔ انہوں نے بورڈ عہدیداروں ،سابق کرکٹرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین کی جانب سے بلا تاخیر بڑے فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کرکٹ اور پاکستان ٹیم میں سیاست اور کروپنگ کا خاتمہ کیا جائے گا اور محسن نقوی بہت جلد پریس کانفرنس بھی کریں گے جبکہ قومی ٹیم کے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ میچوں کے بعد پریس کانفرنس ہو گی۔