سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 17 جون بروز پیر تا 19 جون بروز بدھ تک ہوں گی۔ قبل ازیں وفاقی حکومت بھی عیدالاضحیٰ کے موقع پر تین چھٹیوں (17 تا 19 جون) کا اعلان کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں 7 جون کو ذی الحج کا چاند نظر آیا تھا، جس میں اعلان کیا گیا تھا کہ عیدالاضحیٰ 17 جون کو ہوگی۔ 15 اور 16 جون کو ہفتہ اور اتوار ہونے کے باعث سرکاری اور بیشتر نجی دفاتر کی چھٹی ہوتی ہے، جس کے باعث شہریوں کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہفتہ تا بدھ 5 چھٹیاں دستیاب ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *