ایم اے جناح روڈ پر عمارت میں لگنے والی آگ پھیل گئی
ایم اے جناح روڈ پر کثیر المنزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ ابتدائی طور پر آگ دوسری منزل پر لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، عمار ت میں 100 سے زائد لوگ موجود تھے جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے
حکام کے مطابق 10 فائر ٹینڈرز، 2 واٹرباؤزر اور اسنارکل آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں جب کہ پاک بحریہ کی ٹیم بھی آتشزدگی کے مقام پر پہنچ گئی ہے۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہےکہ پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد نیپا ہائیڈرینٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور حادثے کے مقام پر پانی سے بھرے ٹینکر روانہ کردیے گئے ہیں