سونا آج سستا ہوگیا

پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کم ہوئی، نئی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 700 روپے ہوگئی۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 1029 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 361 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر اضافے کے بعد 2315 ڈالرز فی اونس ہوگئی ہے۔