میٹرک کے امتحانات کب ہونگے؟ تاریخ آگئی
محکمہ تعلیم سندھ نے آئندہ تعلیمی سیشن 2025 یکم اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے موجودہ سیشن کا سلیبس 25 فیصد کم کر دیا ہے اور رواں سیشن 2024 کے پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت کے امتحانات کے علاوہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات بھی صرف 75 فیصد سلیبس سے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ سندھ میں تعلیمی سیشن یکم اگست سے یکم اپریل کیے جانے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی ضمنی کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا ہے جس کے باقاعدہ منٹس (روداد) بھی 5 دسمبر کو نوٹیفائی کر دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں اجلاس نومبر کے آخری ہفتے میں منعقد ہوا تھا جس میں سیکریٹری کالج ایجوکیشن، سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز، ڈائریکٹر جنرل انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز، چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی، چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی، چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ میرپورخاص، ڈائریکٹر ڈی سی اے آر جامشورو، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن پرائمری کراچی، صدر زندگی ٹرسٹ شہزاد رائے، طارق شاہ چیئرمین پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن، ڈاکٹر نجیب میمن اسکول ایسوسی ایشن حیدرآباد و دیگر بھی شریک تھے