توہین عدالت کیس، مصطفیٰ کمال کی فوری معافی کی استدعا مسترد، فیصل واؤڈا کو 1 ہفتے کی مہلت

فیصل واؤڈا اور مصطفیٰ کمال سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیش ہوئے، سینیٹر فیصل واؤڈا کی جانب سے وکیل معیز احمد جبکہ مصطفیٰ کمال کی جانب سے وکیل فروغ نسیم عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔

وکیل فروغ نسیم نے عدالت میں مصطفیٰ کمال کا معافی کا بیان پڑھ کر سنا دیا۔

انہوں نے استدعا کی کہ عدالت مصطفیٰ کمال کی غیر مشروط معافی قبول کر کے توہینِ عدالت کی کارروائی ختم کر دے۔

سپریم کورٹ نے مصطفیٰ کمال کی فوری معافی کی استدعا مسترد کر دی جبکہ فیصل واؤڈا کو 1 ہفتے میں معافی مانگنے کی مہلت دے دی۔