جانوروں کی آلائشیں پھیلانے پر پابندی عائد

کراچی میں 16 تا 20 جون جانوروں کی آلائشیں اور دیگر گندگی پھیلانے پر پابندی عائد کر دی گئی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی آلائشیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

عیدالاضحیٰ پر آلائشیں پھیلانے پر پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی ہے۔