کراچی میں جولائی کےاوائل میں مون سون بارشوں شروع ہونےکاامکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق 30 جون کوشمالی بحیرہ عرب پر درمیانی شدت کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق یہ سسٹم بنا تو جولائی کے ابتدائی دنوں میں کراچی میں مون سون کی پہلی بارش ہوسکتی ہے۔

تجزیے کار کے مطابق پاکستان میں مون سون کا آغاز 27 جون سے 4 جولائی کے درمیان ہو سکتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق رواں سال کراچی سمیت جنوبی سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے، یہ طویل دورانیے کی پیشگوئی ہے، جس میں تبدیلی ممکن ہے۔

مغربی ہواوں کے زیر اثر سندھ کے کچھ علاقوں میں21 جون کو بادل بن سکتے ہیں، جس کے باعث 23 جون سے زیریں سندھ میں پری مون سون سرگرمیوں کا آغاز ہوسکتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق 22 اور23 جون کو شہر کے چند مقامات پر آندھی اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے جبکہ کراچی کے مضافات میں 22 اور 23 جون کو کہیں کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔