murad ali shah

قونصل جنرلز کیساتھ کرکٹ میچ کھیلنا چاہتا ہوں؍ وزیرِ اعلیٰ سندھ

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مختلف ممالک کے قونصل جنرل نے ملاقات کی۔

مراد علی شاہ سے یو اے ای، عمان، فرانس، روس اور دیگر ملکوں کے سفارت کاروں نے ملاقات کی۔

ترجمان وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ نے قونصل جنرل کو عید کی مبارک باد دی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے سفارت کاروں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے ساتھ ایک کرکٹ میچ کھیلنا چاہتا ہوں۔

سفارت کار نے کہا کہ ہم اپنی کرکٹ ٹیم بنا کر آپ کو آگاہ کرتے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ کی ٹیم اور سفارت کار ٹیم کے درمیان جلد دوستانہ میچ ہو گا۔