شہر قائد میں آج بروز جمعرات شدید گرمی متوقع

کراچی میں آج بروز جمعرات موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔ دوپہر کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری رہ سکتا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 سے 65 فیصد ہونے کے سبب محسوس کیے جانے والا درجہ حرارت یعنی ہیٹ انڈیکس 50 سے 55 ڈگری کے درمیان رہے گا۔

شدید گرمی کے باعث مرطوبیت کافی رہے گی اور پسینے کا اخراج ہوسکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں انسانی جسم پانی کی کمی کا شکار ہو جاتا ہے اور ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ لہذا ہماری عوام سے درخواست ہے کہ زیادہ سے زیادہ پانی اور صحت بخش ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کیجئے اور بچوں اور بزرگوں کا خاص خیال رکھیں۔ دھوپ میں براہ راست نکلتے وقت سر پر گیلا تولیہ رکھیں۔