سال کا آج طویل ترین دن، کراچی و اسلام آباد میں طوالت کتنی ہو گی؟

آج 21 جون ہے جب سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہو گی۔

اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آج دن 14 گھنٹے 32 منٹ کا ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں آج رات 9 گھنٹے 28 منٹ کی ہو گی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں آج دن 13 گھنٹے 41 منٹ اور رات 10 گھنٹے 19 منٹ کی ہو گی۔