کراچی میں اگلے 3 روز درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان

کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، آج درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، آج شام یا رات شہر کے مضافات میں کہیں کہیں آندھی، ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، اتوار کو شام یا رات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا بھی امکان ہے

شہر میں پیر کو پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب جیکب آباد، دادو، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ،سکھر، حیدرآباد، ٹھٹھہ میں شام یا رات میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔