کراچی میں جھلسا دینے والی گرمی!آج شہر قائد میں نصب ویدر اسٹیشنز پر ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ حرارت کی تفصیل: ⚠️

✦ آج شہر قائد میں رواں سال کا گرم ترین دن رہا جس کے سبب کراچی کے علاقے بحریہ ٹاؤن پریسنٹ 10 اے میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 42.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری رہا۔ سب سے زیادہ ہیٹ انڈیکس گلستان جوہر میں 63 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

✦ شہر میں سب سے کم درجہ حرارت ساحل سمندر پر سمندری ہوائیں ہونے کے سبب محض 31.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے کم ہیٹ انڈیکس بھی ساحل سمندر پر 46 ڈگری رہا۔کل شہر قائد کے درجہ حرارت میں مزید ایک ڈگری اضافہ متوقع ہے جبکہ نمی کا تناسب زیادہ رہنے کے باعث موسم شدید ترین مرطوب رہے گا۔