شدید گرمی کے بعد کچھ علاقوں میں ہلکی بارش

کراچی میں گڈاپ ٹاؤن اور سپر ہائی وے پر واقع ہاؤسنگ سوسائٹی سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔

اس حوالے سے موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا ہے کہ شدید گرمی اور بحیرۂ عرب سے آنے والی نمی کے باعث بادل بنے ہیں۔

اس سے قبل محکمۂ موسمیات نے بتایا تھا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجۂ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ہونے کے باعث گرمی کی شدت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی تھی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کل منگل کو زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔