Asifa Bhutto

آصفہ بھٹو کا بطور رکنِ قومی اسمبلی تنخواہ لینے سے انکار

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو ممبر قومی اسمبلی کی حیثیت سے تنخواہ وصول نہیں کریں گی۔

اس ضمن میں آصفہ بھٹو کی جانب سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی امیدوار آصفہ بھٹو زرداری نواب شاہ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 207 کے لیے ہوئے ضمنی انتخاب میں بلا مقابلہ کامیاب ہوئی تھیں۔